سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے تین جنگیں لڑنے والے قومی ہیر و کو باعزت طور پر واپس لایا جائے۔ احمد خان
چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال کے یونین کونسل کوہ میں برغوزی سے تعلق رکھنے والا معروف سماجی شخصیت اور سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی احمد خان نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے تین جنگیں لڑنے والے قومی ہیر و کو باعزت طور پر واپس لایا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جنرل پرویز مشرف کو ایسے وقت میں پردیس میں وقت گزارنے پر مجبورکرنا کسی بھی طور پر درست نہیں جب وہ انتہائی علیل اور جسمانی کمزور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ملک کے اس قیمتی ہیرو کو پردیس ہی میں موت آجائے تو اس سے ملک کی بدنامی اور پاکستان کے دشمن ممالک خصوصاً بھارت اور اسرائیل کو خوشی حاصل ہوگی۔ احمد خان نے کہاکہ پرویز مشرف کی ملک کے لئے خدمات کی بنا پر یہ مطالبہ کراچی سے لے کر چترال کے بروغل تک سب کا مطالبہ ہے۔