تازہ ترین

فاونڈر دیدانگ فاونڈیشن…..چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسکالرشپ کے لئے فارم جمع کرسکتے ہیں۔

چترال( وازچترال )بہتر معاشرے کی تعمیر میں ہمیشہ نوجوانوں کا کردار وقت کی اہم ضرورت ہے اور آنے والے تعلیم یافتہ نسل اور ہنر مند افراد ہی ایک اچھے معاشرے کو تشکیل دیتے ہیں۔بہتر معاشرے اور ضرورت مند لوگوں کی مدد دکرنے لئے دیدانگ فاونڈیشن کا عمل موجودہ دور کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ چترال میں قابل اور ہنر مند نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر کمی ہے تو وسائل کی ان بہتر مواقع کی جس کو بنیاد بنا کرنوجوان اپنے تعلیمی کیئریئر اور اپنے ہنرکو مزید فروع دےسکیں،اکثر نوجوان نسل روزگار،تعلیم اور ہنر سیکھنے کے واسطے اسلام آباد اور راولپنڈی شہرکا رخ کرتے ہیں،جبکہ اسلام آباد شہر رہایش کے اعتبار سے سب سے مہنگا شہر تصور کیا جاتا ہے۔ایک طالب علم کےلئےشہر اقتدار میں رہایش بناکر اپنے تعلیم جاری رکھنا شاید ہی ممکن نہیں،اور موجودہ تیز رفتار دور اور مہنگائی کے دور میں یہ مسلہ اور بھی گھمبیر ہو گیا ہے۔اور نوجوان ان مسائل کیوجہ سے اپنی تعلیمی کئیریر جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔ نوجوانوں کی ان بنیادی مسائل اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر ان کی بہتر سہولت اور روشن مستقبل کے لئے دیدانگ فاونڈیشن نے ایک منفرد پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔اس کارخیر کا اصل مقصد ان نوجوانوں کی مدد اور ان کےلئے سہولت مہیا کرنا ہے جو اپنے محدود وسائل کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی شہر میں رہایشن اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔دیدانگ فاونڈیشن ان ہنر مند افراد،اور طلباو طلبات کی مد د کر ے گا، جو قابل ہیں۔اور ان کا تعلیم کیئر شاندار رہا ہے اسکالرشپ کے مستحق ہیں۔یہ اسکالرشپ ان افراد کے لئے موزوں ہیں جو اسلام آباداور راولپنڈی کے کالج ،سکول اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور انہیں رہایشن کا کوئی مسلہ درپش ہے ۔ان مسائل کو مدنظر رکھ کر باقاعدہ انٹرویو کے بعد ان اسٹوڈنٹ کو ہاسٹل میں ایڈمیشن دیا جائے گا،اور انہیں تیں وقت کا کھانا پینا مفت میں فراہم کیا جائے گا۔اور ساتھ ہاسٹل میں انٹرنیٹ سہولت بھی میسر ہوگی۔

نوٹ:
چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسکالرشپ کے لئے فارم جمع کرسکتے ہیں۔یہ اسکالرشپ صرف میل اسٹوڈنٹ کے لئے ہیں۔

فاونڈر دیدانگ فاونڈیشن
خلیل الرحمان شامی
رابط نمبر:03404747450

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button