تازہ ترین
چترال میں زیر تعمیر فائیو اسٹار ہوٹل بی جان پر تا تصفیہ مقدمہ کام کو روکنے کےلئے سینئر سول جج کی عدالت نے حکم امتناعی جاری
چترال( نمائندہ آوازچترال )چترال میں زیر تعمیر فائیو اسٹار ہوٹل بی جان پر تا تصفیہ مقدمہ کام کو روکنے کےلئے سینئر سول جج کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخآری نے گزشتہ سال تعمیراتی کام کا افتتاح کیا تھاجس کےبعد کام جاری تھا۔ گزشتہ دنوں فریقین کی طرف سے دلائل سننے کے بعد ہفتے کے دن عدالت نے حکم امتناعی جاری کردی۔ ہوٹل کی ملکیت پاکستانی نژاد امریکی شہری انور امان کی ہے جس نے ڈیڑھ سال قبل سنگور گاؤں کے ایک مقامی باشندے سے یہ قطعہ زمین خرید لیا تھا۔ کرنل ریٹائرڈ شہزادہ شریف الدین اور ان کے بھائیوں نےہوٹل سائٹ میں واقع پہاڑی کی ملکیت پر مقدمہ دائر کرکے تعمیراتی کام رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اپیل کنندگان کی وکالت جاوید علی خان ایڈووکیٹ کررہےتھے۔
Facebook Comments