تازہ ترین
بلچ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق
چترال (نمائندہوازچترال) جمعہ کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں بلچ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگئے جو کہ حال میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ریسکیو 1122کے مطابق بلچ بالا میں مس نامی شخص اپنے گھر کے عقب میں کھدائی کر رہا تھا کہ ڈھلواں سطح سے مٹی کا بہت بڑا ٹکڑا سن پر آ گرا۔ ریسکیو 1122کواطلاع ملنے پر جائے حادہ پر پہنچ کر انہیں زخمی حالت میں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ سر پر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ انہیں بعد میں بلچ کے مقام پر سپردِ خاک کیا گیا۔
Facebook Comments