104

ے ٹی ایچ سے 800 سرکاری ملازمین کے نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخواہ

 پشاور (نمائندہ آوازچترال) گرینڈ ہیلتھ الائنس خیبر پختونخواہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے 800 سرکاری ملازمین کے نکالنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، 7 افراد کو آکسیجن نہ ملنے سے ہلاکت کی زمہ دار بورڈ اف گورنرز اور انتظامی زمہ داروں کو فی الفور برطرف کیا جائے۔ اس نوٹیفیکشن مین ایم ٹی ائی ایکٹ کے جس سیکشن کا حوالہ دیا گیا ہے وہ آئندہ انے والے سول سرونٹس پر لاگو ہو گا نہ کہ موجودہ کام کرنے والے سول سرونٹس پر، انتظامی نااہلی کی وجہ سے میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے سے سزا یافتہ شخص کو ہسپتال ڈائریکٹر کی تعیناتی بورڈ اف گورنرز کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔ کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سول سرونٹس کے خلاف انتقامی کاروا یاں کسی صورت قبول نہیں، سیاسی اور زاتی پسند کی بجائے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کیلئے میرٹ پر بورڈ اف گورنرز کی تعیناتی کیلئے اشتہار کے ذریعے میرٹ پر اہل لوگوں کو تعینات کیا جائے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی تمام انتظامیہ کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے، اس نوٹیفیکشن کوفی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرین گے۔

Facebook Comments