102

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو کورونا ویکسین موصول،…صوبے کے 8 اضلاع کے اسپتالوں کو دی جائے گی۔

 پشاور (  آوازچترال )محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو کورونا ویکسین موصول، سائینو فارم نامی چینی ویکسین ابتدائی طور پر صوبے کے 8 اضلاع کے اسپتالوں کو دی جائے گی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے 5 اسپتالوں کو ویکسین دی جائے گی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، نصیر اللہ باہر اور پولیس سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین کی سہولت میسر ہونگی، خیبرپختونخوا کے 16 اسپتالوں کو آج ہی ویکسین کی ڈیلیوری کی جائے گی، ویکسین کا باقاعدہ افتتاح کل وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے۔

Facebook Comments