تازہ ترینصحت

صوبائی حکومت نے چترال کے دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کی تجویزمنظور

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) چترال کے دو بڑے ہسپتالوں کیلئے سٹی سکین اور ایم آر آئی مشین خریدنے کا فیصلہ، مسودہ تیار پشاور(نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت نے چترال کے دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کی تجویزمنظور کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع لوئر چترال اور ضلع اپر چترال میں سرکاری سطح پر ایم آر آئی اور سٹی سکین کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے محکمہ صحت نے چترال کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹی سکین اور ایم آر آئی مشین فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، اس تجویز کے حوالے سے مثبت رد عمل دیتے ہوئے متعلقہ فورم نے اس منصوبے کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے چترال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ان دونوں مشینوں کی تنصیبکا مسودہ تیار کرکے صوبائی فورم پر پیش کیا تھا جس میں معمولی نقائص نشاندہی کرکے صوبائی فورم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ان نقائص کو دور کرکے اگلے ہفتے مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے اس اہم منصوبے کے مسودے سے نقائص کو دور کرکے اسے حتمی شکل دی ہے اور اگلے ہفتے منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ اس منصوبے کی منظوری سے چترال کے نامزد ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی سروس میسر آئے گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button