اسلام آباد ( آوازچترال) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ دو روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے ہوگئی، ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 7 پیسے ہوگئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے ساتھ 79 روپے 23 پیسے کردی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے چون پیسے اضافے کے ساتھ 80 روپے 19 پیسے ہوگئی۔
Facebook Comments