تازہ ترین

جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد،لاہور( آوازچترال) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خواجہ دائود سلیمانی نے کہا ہے کہ ایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبہ دے دیا ۔ جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہےاتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔خواجہ دائود سلیمانی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے ، یہ عثمان بزدار کی چالاکی ہے۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو جا کر کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلنگ گروپ ہے۔ اگر ہم اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائیں تو وہ بلیک میلنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نا اہل شخص کو اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔اس سے زیادہ کیا ہو گا۔کرپشن عروج پر ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ میں دو مرتبہ پہلے بھی ایم پی اے رہ چکا ہوں، جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہوئی ہے اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سپریمیسی آف پارلیمنٹ کا ایک گروپ ہے ، سب کے یہی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی کے اتحادیوں تک کے یہی تحفظات ہیں۔ ان کے اپنے وزیر ، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی یہی تحفظات ہیں۔میں بات کر لیتا ہوں، باقی کوئی بات نہیں کرتے ۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ڈی جی خان کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔خواجہ دائود نے کہا کہ عثمان بزدار اگر پسماندہ علاقہ سے ہے تو دو مرتبہ ان کا باپ بھی یہاں رہا ہے اس نے کیا ترقی کی ہے ؟ 86 اور 97 میں عثمان بزدار کے والد اسی حلقے یں ایم پی اے تھے، ان کے دور میں کیا ترقی ہوئی ذرا یہ بھی بتا دیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پنجابکی ایک سالہ دور حکومت میں 75 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے کئے گئے مالی سال 2019-20 سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت مختلف منصوبہ جات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز اور حکومت کی شاہ خرچیوں کی مدات میں سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button