63

سینیٹ انتخابات…. جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے ، اجلاس میں تجویز

اسلام آباد ( آوازچترال) حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین کا تذکرہ بھی ہوا جس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے۔راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے جبکہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی، اعجاز چوہدری کو بھی کمیٹی میں لیا جائے۔

Facebook Comments