تازہ ترین

صوبے کی اپ لفٹ کے لیے 19 ارب 11 کروڑ روپے کے 24 منصوبوں کی منظوری

 پشاور ( آوازچترال)صوبے کی اپ لفٹ کے لیے 19 ارب 11 کروڑ روپے کے 24 منصوبوں کی منظوری، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا پندرہواں اجلاس پیر کے روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے 31 منصوبے پیش کئے گئے اجلاس میں 19 ارب 11 کروڑ روپے کی لاگت کے 24 منصوبے منظور کرلئے گئے، جبکہ 7 منصوبے تصحیح کے لیے متعلقہ محکموں کو واپس بھجوا دیے گئے- کورونا ایس او پیز کے تحت اجلاس میں مختلف فورم ممبران سمیت متعلقہ محکموں نے آن لائن شرکت کی، قابل ذکر منصوبوں میں ایبٹ آباد میں 6 کلومیٹر تکیہ شیخاں سے ڈگر میرہ اور تھرنا سے گھوڑا بزفران روڈ کی منظوری دی گئی جس پر 7.9 کروڑ روپے لاگت آئے گی- بونیر میں 75 لاکھ روپے کی لاگت سے جی ایس ماربل فیکٹری سے لیگانی 36.60 کلومیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن کی منظوری دی گئی- 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ہری پور میں سولم خند سے سیرہ 6.50 کلومیٹر روڈ، غازی سے سولم خند سلم خان گلی سے ترمان 8.5 کلومیٹر روڈ اور غازی جاری کس 5 کلومیٹر روڈ کی منظوری دی گئی، 1.2 کروڑ روپے کی لاگت سے صوابی انٹرچینج سے صوابی یونیورسٹی نئے کیمپس تک 5 کلومیٹر روڈ کی منظوری دی گئی، 78 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع ہنگو میں 8 سڑکوں کی بھی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظوری دی گئی- خیبرپختونخوا میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے چھوٹے ڈیمز کے کمانڈ ایریا کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع اپر دیر میں 15 کروڑ روپے جبکہ ہری پور میں20 کروڑ روپے کی کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیمز کی منظوری دے دی گئی۔ خیبر گرلز میڈیکل کالج میں ضم اضلاع کی 50 طالبات کی نشستوں کے لیے 47 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت ضم اضلاع کی طالبات کے لئے کالج کو وسعت دی جائے گی جس میں اضافی کلاسز سمیت طالبات کے لیے آمدورفت اور رہائش کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ 1 ارب 72 کروڑ روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں 9 نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا منصوبے کے تحت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان، سوات اور ایبٹ آباد کے نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، اجلاس میں قبائلی ضلع مہمند میں 83 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل طور پر خستہ حال 27 سکولوں کی دوبارہ تعمیر جبکہ 34 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع باجوڑ میں 11 مکمل طور پر خستہ حال سکولوں کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ 33.2 کروڑ روپے کی لاگت سے سوات میں زرعی یونیورسٹی کے لئے اراضی کے حصول کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کرلیا گیا، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں نوشہرہ کے لیے 12 کروڑ روپے اور ایبٹ آبادکے لئے 11.5 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاکی کے لئے اسٹرو ٹرف کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، اجلاس میں باجوڑ خار سپورٹس کمپلیکس کی 34 کروڑ روپے اور مہمند میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کے اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ضلع مانسہرہ میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 روڈز کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا جبکہ نئے ضم اضلاع میں بورڈ آف ریونیو کے تحت ای سٹیمپ اور ریسورس سینٹر کے قیام کا منصوبہ بھی 15 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button