123

سفاک شوہر نے چترالی بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ ( آوازچترال ) چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے چترالی بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ٹبہ کمانگراں میں گھریلو تنازع پر اعجاز سیال نامی سفاک شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 ماہ کی بچی ہانیہ کو ق ت ل کردیا، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اعجاز سیال کی یہ تیسری شادی تھی اس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی، دوسری بیوی کو ملزم نے طلاق دی جبکہ تیسری بیوی نازیہ اور بیٹی ہانیہ کو ق ت ل کیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم نے پہلی بیوی کو کرنٹ لگا کر مارا تھا ، دوسری بیوی کو زندہ جلانے کی کوشش کی اور اس پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے طلاق لے لی تھی۔

Facebook Comments