تازہ ترینشعروشاعری

کھوار اہل قلم حلقہ کراچی کے تحت ایک عظیم الشان کھوار محفل مشاعرہ

کراچی( آوازچترال)کھوار اہل قلم حلقہ کراچی کے تحت ایک عظیم الشان کھوار محفل مشاعرہ گزشتہ شب مدرسہ یاسین القرآن گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوا جس میں چترال اور گلت سے تعلق رکھنے والے ادب دوست افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کھوار کے معروف شاعر حافظ خوش ولی خان تھے جبکہ صدارت سماجی شخصیت استاد ہدایت اللہ نے کی اس غیر طرحی محفل مشاعرہ میں مہمان خصوصی حافظ خوش ولی خان کے علاوہ کھوار اہل قلم کراچی کے سرپرست لطیف الرحمن لطف، مولانا نظام الدین شاکر، مولانا شریف حسین شریف، اقبال الدین ہمدرد، ماسٹر نورشاہدین ناصح، کھوار اہل قلم کراچی کے صدر محمد بیگ طریقی، جنرل سیکرٹری ظہیر اظہر، ڈاکٹر حسین ولی شاہ، شوکت علی شوکت، عبدالجمیل بے تاب، عمر حیات راسخ، منور شاکر، شہباز انور ، سمیع سمیع سمیت درجنوں شعراء نے کلام پیش کیا تقریب میں مزار قائد کے خطیب قاری شمس الدین، قشقار ٹی وی کے نایاب صاحب ، مفتی احسان اللہ گلگتی، مفتی شیر محمد سمیت مختلف طبقات زندگی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں صدر محفل استاد ہدایت اللہ، مفتی احسان اللہ گلتی اور کھوار اہل قلم کے سرپرست لطیف الرحمن لطف نے خطاب کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button