تازہ ترین

پی ایچ ڈی کیلئے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم

اسلام آباد ( آوازچترال ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پی ایچ ڈی کے لیے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کر دی۔  چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن  طارق بنوری نے اس بابت کہا ہے کہ  پی ایچ ڈی میں ایم ایس،ایم فل کی شرط ختم کر دی گئی ہے، طلبا اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔   طارق بنوری کا کہنا تھا کہ طلبا کے لیے پریکٹیکل کے طور پر انٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے، طلبا اپنے شہر میں رہ کر ان پیڈ انٹرن شپ کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈگری کی ویلیو بڑھنے کی فکر ہے، طلبا کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔ چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کا کہنا تھا کہ جنرل ایجوکیشن لینا بھی لازمی ہوگا۔ گزشتہ برس نومبر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایچ ای سی نے 2018 کے بعد تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دی تھیں اور اعلان کیا گیا تھا کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی۔  ایچ ای سی کے مطابق 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے اور یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں کیونکہ ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button