137

صوبائی وزیر خزانہ کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی ترید

 پشاور ( آوازچترال )صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی ترید،تیمور جھگڑا نے کہا کہ بیواؤں کی پنشن ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ صوبائی حکومت پنشن لینے کی انتہائی عمر 70 یا 75 سال مقرر کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پنشن نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحات کا مقصد موجودہ اور آنے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کو محفوظ بنانا ہے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبریں عوامی مفاد میں ہونے والی اصلاحات کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔

Facebook Comments