تازہ ترین
حکومت نے بجلی مزید ساڑھے تین روپے مہنگی کرنیکی تیاری شروع کردی
لاہور ( آوازچترال )وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 30 پیسے مزید اضافہ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپکو نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ جس پر حکومت نے سوچ بچار شروع کردیا ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 20پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید طوفان برپا ہونے کا خدشہ ہے۔
Facebook Comments