بچوں کی آوازتازہ ترین

چائلڈ لیبر کے لئے چترال میں فلاحی پراجیکٹ شروع کیا جائے .. جوبچوں کی مالی سپورٹ کرے..چیرمین سرتاج احمد خان

چترال (عبدالغفار سے) چترال میں 22 مختلف علاقوں میں قائم لوکل سپورٹ تنظیموں کا نمائندہ تنظیم چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این) کے چیرمین سرتاج احمد خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ چائلڈ لیبر کی خاتمے کے لئے چترال میں ایک فلاحی پراجیکٹ شروع کیا جائے جو محنت مشقت کرنے والے بچوں کی فیملی کو مالی سپورٹ کرے اور وہ تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔ منگل کے روز ایک مقامی ہوٹل میں "چائلڈ لیبر کی روک تھام اور روشن مستقبل” کے عنوان پر منعقدہ سیمینار کی احتتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف قانون سازی سے چائلڈ لیبر ختم نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ ایسے غریب خاندانوں کی کفالت اور متبادل ذریعہ معاش دے کر ہی اس کی بیخ کنی کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، علی ظہور خان اور دوسروں نے اپنے مقالہ جات پیش کئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button