102

15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی ‎

اسلام آباد( آوازچترال  )وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔وزیراعظم کی   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایتنوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔خیال رہے کہ31دسمبر2020 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔یکم جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

Facebook Comments