تازہ ترینکاروبار

گجرانوالہ اور لاہور میں شہریوں کو حرام گوشت کھلانے کا انکشاف

گجرانوالہ ( آوازچترال  ) گجرانوالہ میں لوگوں کو حرام گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں مارکیٹ میں گدھے کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد عوام میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اوراب گجرانوالہ میں محکمہ وائلٹ لائف نے بڑی کارروائی کی ہے۔چڑیوں اور بٹیروں کے نام پر شہریوں کو حرام گوشت کھلانے کا انشکاف ہوا ہے۔ لوگوں کو حرام کوشت کھلانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیاہے جس میں تین لوگ شامل ہیں۔ملزمان سے حرام گوشت اور ذبح شدہ پرندے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان نے بازار میں دکان بنا رکھی تھی اور کچا گوشت بھی فراہم کر رہے تھے۔ شارق کو حرام قرار دیا جاتا ہے جب کہ اس کا شکار باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی پنجاب اور ملتان میں شارق کا شکار باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا تھا، پرندے شکار کرنے کے بعد لاہور اور گجرانوالہ لائے جاتے اور ان شہروں میں لوگوں کو کھلائے جاتے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں حرام گوشت کی فروخت سے آپ کو اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔ مارکیٹ میں گدھے کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد عوام میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تھوڑی سی احتیاط سے حرام اور حلال گوشت میں فرق جانا جاسکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گدھے اور حلال گوشت میں سب سے بنیادی فرق یہ ہے کہ گدھے کے گوشت کا رنگ گلابی طرح کا ہتا ہے جبکہ حلال گوشت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ حلال گوشت کے ریشے سخت ہوتے ہیں جس کے باعث وہ تھوڑا سخت ہوتا ہے جبکہ گدھے کا گوشت نرم ریشوں کے باعث نرم ہوتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button