تازہ ترینکاروبار

یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ

 سلام آباد ( آوازچترال ) حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق تمام یونین کونسلز میں لوگوں کے مرحلہ وار راشن کارڈز بنائے جائینگے جن پر فیملی کے نام درج ہونگے اور فیملی ممبران کی تعداد کے مطابق انہیں گھریلو اشیاء بازار سے کم نرخوں پر ان راشن ڈپو سےفراہم کی جائیگی اور یہ اشیاء ہر پندرہ دن کے بعد راشن کارڈ دکھا کر جتنی ضرورت ہوگی صارف حاصل کرسکے گا اور اس کا اندراج رجسٹر میں کیا جائیگا اس کا مقصد کرپشن روکنے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کا   خاتمہ ہے اس سے لوگ اپنے گھر کے افراد کے مطابق اشیاء وغیرہ حاصل کرسکیں گے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پردرجہ اول گھی 21 روپے مہنگا، خوردنی آئل 19 روپے اضافے کیساتھ 262 کا ہوگیاہے۔ 170 روپے کلو والا سستا گھی یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہے۔ انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور کوکنگ آئل کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ایک ہفتہ سے لاہور شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور آئل غائب ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائی جائے دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پردرجہ اولگھی 21 روپے مہنگا، خوردنی آئل 19 روپے اضافے کیساتھ 262 کا ہوگیاہے۔ 170 روپے کلو والا سستا گھی یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہے۔ انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور کوکنگ آئل کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ایک ہفتہ سے لاہور شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور آئل غائب ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button