تازہ ترین

پی ٹی آئی اپر چترال کی کوششوں سے اپر چترال ترقی کی ٹریک پر چڑھ چکا ہے۔ ..محمد وزیر

چترال (نمائندہ آوازچترال)  پی ٹی آئی تحصیل مستوج کے صدر محمد وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپر چترال کی کوششوں سے ضلع اپر چترال ترقی کی ٹریک پر چڑھ چکا ہے۔  صدر  تحصیل  مستوج  کا کہنا تھا کہ اپر چترال کے پولیس ڈیپارٹمنٹ تقریباً ساڑھے تیرہسو نئی آسامیاں اس بات کی غماز ہیں کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع دن بدن ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہء تعلیم اور ڈیفینس میں بھی  نوکریاں اپر چترال کے نوجوانوں کی منتظر ہیں جنہیں آئندہ چند دنوں میں مشتہر کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاون خصوصی وزیر زادہ بھی اپر چترال کی تعمیر و ترقی میں اضافی دلچسپی لے رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ذاتی توجہ اور وزیر زادہ کی خصوصی دلچسپی کی بدولت بدلتا ضلع اپر چترال سب کو نظر آئے گا۔ چترال کے انتظامی امور کے دفترات کی بابت بات کرتے ہوئے محمد وزیر کا کہنا تھا کہ فزیبلیٹی رپورٹ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹ کے فائنل ہوتے ہی تعمیرات کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے خوشحالی اور ترقی کا سفر جلد پایہ ء تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button