تازہ ترین

قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی

لاہور ( آوازچترال) قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم شعیب ملک محفوظ رہے، کار کو حادثہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی کار ریس کے دوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی کوتیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض دونوں کار پر ریس لگا رہے تھے کہ شعیب ملک نے گاڑی تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو دیا، شعیب ملک جب وہاب ریاض کی گاڑی کو کراس کرنے لگے تو ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں شعیب ملک کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا گاڑی کا انجن کا حصہ مکمل طور تقریباً تباہ ہوچکا ہے، تاہم خطرناک حادثے میں قومی کرکٹر شعیب ملک محفوظ رہے ہیں۔ جس پر شعیب ملک نے اللہ کا شکرادا کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button