تازہ ترین

ملک بھر میں گھی کی قیمتوں میں 40 روپے تک اضافہ

لاہور ( آوازچترال ) ملک میں چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابقلاہور میں مختلف برانڈز کی گھی کی فی کلو قیمت میں 20 سے 40 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا اور ایک کلو گھی کی قیمت 220 روپے سے بڑھ کر 240 اور 265 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مل مالکان اور ڈیلرز نے مارکیٹ میں فراہمی کم کرکے قیمتیں بڑھائی ہیں جبکہ لاہور میں دو تین روز سےگھی کی سپلائی نہیں دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ چینی کے مناسب داموں فروخت کے لیے آپ کے عزائم کی حمایت کرتے ہیں اور چینی کی بڑھتی قیمت پر چند حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق کرشنگ 30نومبر سے شروع کی گئی۔اس نتیجے میں گنے سے کی جانے والی ریکوری انتہائی کم رہی۔ملک تقریبا 3 لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی،مڈل مین کی داخل اندازی نہیں ہو گی۔اور 200 روپے فی من قیمت یقینی بنائی جائے گی۔ تاکہ عوام کو چینی 75 روپےفی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔ پی ایس ایم نے کہا کہ کین کمشنرز مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے۔گنے کی فی من قیمت 270سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے۔چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فراہمی یقین بنائیں۔گنے کی مقرر قیمت سے چینی کی قیمت سے نیچے لائی جا سکے گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی،چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button