103

سوختنی لکڑی کی چیکنگ کے لئے چوکی چترال شہر کے قریب قائم کرنے کی بجائے شاچار کے مقام پر اپر اور لویر اضلاع کی مشترکہ باونڈری پرلگائی جائے۔ عمائیدین

چترال (نمائندہ آوازچترال) یونین کونسل کوہ اور دنین یونین کونسل کے کاری سے لے کر کوجو تک کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اپر چترال کے لئے ٹرانسپورٹ کئے جانے والے سوختنی لکڑی کی چیکنگ کے لئے چوکی چترال شہر کے قریب قائم کرنے کی بجائے شاچار کے مقام پر اپر اور لویر اضلاع کی مشترکہ باونڈری پرلگائی جائے۔ ایک اخباری بیان میں کوہ یونین کونسل کے متعدد عمائیدین نے اس بات پر تشویش کا اظہارکیا ہے کہ اپر چترال کو سوختنی لکڑی کی چیکنگ میں لویر چترال کے کوہ اور دنین یونین کونسلوں کے عوام کو بھی روک کر بازپرس کی جاتی ہے جبکہ لویر چترال کے عوام کو اپنی شناخت ظاہرکرنے میں وقت کا ضیا ع ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت بھی ہوتی ہے۔

Facebook Comments