51

ڈپٹی کمشنر اپر چترال  شاہ سعود کے احکامات ..کورونا وائرس سے متعلق  ضابطہ اخلاق  کی عملدرآمد…اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے یارخون ویلی کا دورہ

 اپر چترال(ذاکر محمد زخمی) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال  شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق  ضابطہ اخلاق  کی عملدرآمد کے سلسلے میں جناب شاہ عدنان صاحب اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے یارخون ویلی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں لوگوں کے لئے درپیش مختلف مسائل کاجائزہ لینا اور ان کو حل کرنا مقصود تھا۔ انہون نے عوام الناس کو کورونا کی دوسری لہر سے متعلق آگاہ کیا اور SOPs پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران دکانوں میں موجود اشیاء خوردنوش کے نرخنامے اور زائدالمیعاد اشیاء خوردنوش کے تاریخ میعاد بھی چیک کئے اور تمام کاروباری حضرات کو منافع خوری سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments