تازہ ترینٹیکنالوجی

بہت جلد لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں سے بھی ’بات‘ کرسکیں گے، حیرت انگیز ٹیکنالوجی تیار کرلی گئی

نیویارک(آوازچترال  رپورٹ ) مائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو سمجھے گی اور انہی کی طرح گفتگوکرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔ یہ صرف آواز ہی نہیں بلکہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ اپنے مرنے والوں سے جو بھی بات کریں گے وہ اس کا جواب دے گا۔مائیکروسافٹ نے اس حیران کن ایجاد کی سندحق ایجاد حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button