41

خواتین کو قرضے دے کر ان کو بااختیار بنائیں گے، ثانیہ نشتر

ڈیرہ اسماعیل خان( آوازچترال  رپورٹ) معاون خصوصی برائے وزیراعظم ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ ہم خواتین کو قرضے دے کر ان کو بااختیار بنائیں گے۔ سرکٹ ہائوس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کی معاشی زندگی بہتر بنانے کے لیے جاری سروے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ معاشی مشکلات دیکھ کر گھرانوں کو احساس پروگرام میں شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سروے کی شفافیت کے لئے ڈیجیٹلائز سروے کیا جارہا ہے ،سروے میں 70 لاکھ خاندان ہمارا ہدف ہے۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ افغان مہاجرین فی الحال سروے میں شامل نہیں ہیں۔

Facebook Comments