تازہ ترینصحت

صحت سہولت کارڈ کی سروس عارضی طورپرمعطل

 پشاور ( آوازچترال  رپورٹ )پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کی سروس عارضی طورپر معطل کردی گئی،فیصلہ ہسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر روح القیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے سے خیبرپختونخوا حکومت اورہسپتال بورڈ آف گورنرزکو گاہ کیا جائے گا،اجلاس میں صحت سہولت کارڈ ٹیم اور کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہےصحت کارڈ ٹیم کی ہسپتال میں فرائض کی ادائیگی کا کوئی اوقات کار مقرر نہیں ہسپتال انتظامیہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ہسپتال صحت کارڈ کے مریضوں کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں،مالی خسارے اور آڈٹ اعتراضات سے بچنے کے لیے صحت کارڈ سروس کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صحت سہولت کارڈ ٹیم اور اس کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button