تازہ ترین

عالمی پاسپورٹ رینکنگ…پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل

لاہور ( آوازچترال  رپورٹ) تازہ ترین عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل، یمن جیسے ملک کا پاسپورٹ بھی زیادہ بہتر رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ اینڈیکس کی جانب سے سال 2021 کیلئے پاسپورٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ اینڈیکس کی جانب سے دنیا کے بہترین اور دنیا کے بدترین پاسپورٹس کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ اینڈیکس کی رپورٹ کے مطابق جاپان کا پاسپورٹ ایک مرتبہ پھر دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا، جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے 4 بدترین پاسپورٹس میں سے ایک قرار پایا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف شام، عراق اور افغانستان کے پاسپورٹ سے زیادہ بہتر قرار پایا۔ جبکہ یمن اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے پاسپورٹ بھی پاکستانی پاسپورٹ سے زیادہ بہتر قرار پائے ہیں۔ رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 107 واں نمبر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کی پاسپورٹ رینکنگ کا تعین اس بات سے کیا جاتا ہے کہ اس پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے کتنے ممالک میں بنا ویزہ کے داخل ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو اس وقت دنیا کے 32 ممالک میں بنا ویزے کے داخل ہونے کی اجازت ہے۔ جبکہ جاپان کا ویزہ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 191 ممالک میں بنا ویزے کے داخل ہونے کی اجازت مل جاتی ہے۔ جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین اور جنوبی کوریا، جرمنی کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بہترین پاسپورٹس قرار پائے ہیں۔ سنگاپور کے پاسپورٹ ہولڈر دنیا کے 190 ممالک جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ ہولڈرز دنیا کے 189 ممالک میں بنا ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button