158

دومادومی ایس۔آر۔ایس۔پی بجلی گھر..آر۔ای پیڈو اور ایس۔آر۔ایس۔پی کے حکام سے جلد یہ مسئلہ حل کروائیں گے۔..اے۔ڈی۔سی اپر چترال

اپرچترال(  آوازچترال  رپورٹ) دومادومی ایس۔آر۔ایس۔پی بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی کے سلسلے میں ایک میٹنگ آج ڈی۔سی آفس بونی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اے۔ڈی سی اپر چترال عرفان الدین ، ایس۔ڈی۔پی۔او، تحصیلدار بونی، انجینئر محسن ایس۔آر۔ایس۔پی اور عمائدین بونی نے شرکت کی۔ میٹنگ عوام بونی کی جانب سے بجلی کی عدم سپلائی کی وجہ سے جلسے کی کال کے حوالے سے ایڈمنسٹریشن اپر چترال نے رکھی تھی۔ میٹنگ میں مذکورہ مسئلے کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئی۔ اے۔ڈی۔سی اپر چترال نے یقین دہانی کروائی کہ وہ آر۔ای پیڈو اور ایس۔آر۔ایس۔پی کے حکام سے جلد از جلد یہ مسئلہ حل کروائیں گے۔ عمائدین بونی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنھوں نے مسئلے کے حل میں دلچسپی لیکر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلسے کی تاریخ سے پہلے ہی یہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔

Facebook Comments