51

عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو سمندرمیں غرق کرکے چھوڑیں گے- مولانافضل الرحمٰن

 اسلام آباد(  آوازچترال   )سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمٰن کا جلسہ سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے،بنوں کے عوام نے جس طرح عمران خان حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اس پر مبارک باد دیتاہوں، ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنانے کا کہتا ہے، آج کہتا ہوں جو عمران خان کاوفادار ہے میں اسے غدار کہتا ہوں۔ مولانافضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ مجھے کہا گیا کہ نیب کے سامنے سرینڈر کرنا ہوگا، میرے آباو اجداد نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہماری جدوجہد ملک میں جمہوریت ، قانون کی عمل داری کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھایا گیا، 1947 سے آج تک سرکاری ملازمین کی تعداد ایک کروڑ نہ ہوسکی تم کیسے ایک کروڑ نوکریاں دیتےآج تو اس نے خود اعتراف کرلیا کہ میری تیاری نہیں تھی۔ جلسے سے اکرم خان درانی،احسن اقبال، امیرمقام اور دیگر رہنما وں نے بھی خطاب کیا.

Facebook Comments