تازہ ترینصحت

کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق کا ہفت روزہ  ایس او پیز کمپینس ویک اپرچترال میں جاری ہے

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی) صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق کا ہفت روزہ  ایس او

پیز کمپینس ویک اپرچترال میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر   ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے علاقہ لاسپور کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز اور عوام الناس کو آگاہ کیا۔ انہون نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہون نے خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کاروائی سے متعلق بھی ان کو خبردار کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button