56

وزیراعظم کےلانےوالے ہم سےمزید1سال کی مہلت چاہتےہیں، اکرم درانی

 بنوں ( آوازچترال )رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ بنوں کا جلسہ ملتان اور کراچی سے بڑا ہوگا،سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ تاریخی ہوگا، جلسہ میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے، پی ڈی ایم نے حکومت سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کے بعد مذاکرات کرسکتی ہے،31 جنوری سے پہلے وزیر اعظم عمران خان خود استعفیٰ دیں گے یا ان کو لانے والے گھر بجھوادیں گے، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لانے والے ہم سے مزید ایک سال کی مہلت چاہتے ہیں،6جنوری کا جلسہ ہر صورت بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا، رکاوٹیں کھڑی کرنے والے کوعوامی سمندر بہا کرلے جائیں گے۔

Facebook Comments