100

خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی کا فیصلہ

پشاور ( آوازچترال ) خیبرپختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کرکے  31 جنوری  تک کر نے فیصلہ کیا ہے۔ عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچ سکے۔

Facebook Comments