تازہ ترینصحت

خیبر پختونخوا ، کورونا ایس او پیز سے عوامی آگہی کیلئے خصوصی ہفتہ منانے کا فیصلہ

پشاور ( آوازچترال )خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر رواں ہفتہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے عوامی آگہی کیلئے خصوصی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکرٹریز،ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کو عمومی اقدامات کے علاوہ روزانہ خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ کی زیر صدارت انتظامی سیکرٹری کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ رواں ہفتہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ صوبے سے کورونا کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔  تمام ڈویژنل کمشنرز پہلے دن پبلک مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت ریڈیو اخبارات،سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے آگہی مہم چلائیں گے۔دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی مزید تیز کرکے بھاری جرمانے، دکانوں اور مارکیٹوں کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا جائیگا۔  دوسرے دن کورونا کے علاج کے بارے میں عوام میں آگہی پیدا کی جائے گی۔ تیسرے دن سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔چوتھے دن عوام میں ماسک سینی ٹائزر اور دستانوں کے استعمال سے متعلق آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کئے جائینگے۔پانچویں دن جمعے کے خطبوں میں علماء ایس او پیز پر عملدرآھمد کی تلقین کرینگے۔  چھٹے دن لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کورونا ایس او پیز کے حوالے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔آخری دن سابقہ بلدیاتی ممبرز اور دیگر سیاسی قائدین کے ذریعے مہم سمیت شادی ہالز اور ہوٹلوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس دوران روزانہ ہر ضلع میں 1000 مفت ماسک بھی تقسیم کئے جائینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button