تازہ ترین

پشاور میں گداگروں اور نشئی افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل

  پشاور ( آوازچترال ) محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا  نے شہر بھر سے پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی فورس قائم کردی۔  پشاور میں جگہ جگہ پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی بھر مار ہے جس کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔  عوامی شکایات بڑھنے کے سبب انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے پہلی بار اینٹی بیگرز اسکواڈ ٹیم تشکیل دے دی۔   صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ پشاور میں ہر جگہ نظر آنے والے گداگر اور نشئی افراد کو یہ اسکواڈ  اٹھائے گا اور ان کو ری ہیبلیٹیشن سینٹرزمنتقل کریگا۔  ہشام انعام اللہ خان نے مزید کہا کہ ان افراد کو ری ہیبلیٹیٹ کر کے معاشرے کا اہم شہری بنایا جائے گا یہ سکوارڈ اس لئے بنا ہے۔ اسکواڈ اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی کہ پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کو کیسے رضا مندی سے بحالی مرکزساتھ لانا ہے۔   ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن  ایمپاورمنٹ حبیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پروفیشنل بیگرز کے لئے مہم شروع کی ہے تاکہ بیگرزکا نفسیاتی علاج کیا جا سکے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کے نفسیاتی علاج کے ساتھ انہیں کوئی ہنر بھی سکھایا جائے گا۔  سکواڈ کے لئے تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔ خواتین بھکاریوں سے نمٹنے کے لیے سکواڈ میں دو خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button