تازہ ترین

دومادومی بجلی گھر سے بجلی سپلائی کے حوالے سے نمائندگان اہم میٹنگ

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)گذشتہ روز معتبرات بونی کے نمائندگان کی ایک اہم میٹنگ دومادومی بجلی گھر سے بجلی سپلائی کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں   کی طرف سے کئی عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرانسمشن لائنیں نہ بچھانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دومادومی بجلی گھر پر 2014 میں کام شروع ہوا تھا اور 4 کروڑ کی لاگت سے 9 ماہ کے عرصے میں مکمل ہونا تھا مگر 9 ماہ کی بجائے 6 سال کا عرصہ لگا کر 11 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرکے پچھلے سال صرف پاور ہاؤس مکمل کیا گیا۔ بجلی گھر کی تکمیل کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹرانسمشن لائن نہیں بچھائی جاسکی۔اجلاس میں معتبرات بونی نے ار۔ ای پیڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اُنہوں نے بوقت ضرورت اپنی ٹرانسمشن لائنیں استعمال کرنے کی اجازت دی۔اجلاس میں ادارے کی طرف سے بونی گرڈ سٹیشن تک ٹرانسمشن لائن نہ بچھا نے پر برہمی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ معتبرات بونی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کے باوجود ادارہ ٹرانسمشن لائن بچھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ چارویلاندہ بجلی گھر کے اضافی کھمبے کیلئے بھی رقم دینے کیلئے تیار نہیں ہیں اور مختلف قسم کے حیلے بہانے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے بھی اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے کوشش کی لیکن ادارے کی طرف سے کوئی مثبت حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ میٹنگ کے شراکاء نے زمہ داروں کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 11 جنوری تک مذکورہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ متعلقہ ادارے پر ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button