تازہ ترین

‘اب کسی کو بغیر امتحان لیے پاس نہیں کیا جائے گا’ وزیرتعلیم نے خبردار کر دیا

اسلام آباد( آوازچترال )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال کے پیش نظر سکولوں کو مقررہ وقت پر کھولنا ممکن نہیں ہے، تعلیم کا حرج پورا کرنے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ کم اورامتحان کے بغیرکسی کو پاس نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مجبوری میں سکول بند کرنا پڑے، ہمارے بروقت اقدام کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔   وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ کہ ’بچوں کے سکول نہ جانے پر مجھے تشویش ہے، پیر کو تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے جس میں موجودہ صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا‘۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button