تازہ ترین

حکومتی اراکین اسمبلی کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھانا سی ای اوہیلتھ کو مہنگا پڑگیا

 اسلام آباد( آوازچترال )حکومتی اراکین اسمبلی کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھانا سی ای اوہیلتھ کو مہنگا پڑگیا۔کرپشن اجاگر کرنے پر ہیلتھ ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے محکمہنے ضلع میں میرٹ پر کام کے لئے بھیجا تھا۔مجھ پر حکومتی اراکین اسمبلی ناجائز کاموں کے لئے دباو ڈال رہے تھے۔صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے حواریوں نے ہیلتھ کی مختلف عمارتوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں ۔پیسے لیکر ملازمتیں دینے کے لئے کہا جاتا تھا۔منچن آباد کا محکمہ ھیلتھ کا 80 فیصد بجٹ ایم پی اے میاں فدا حسین کالوکا کے ڈیرے پر لگایا جاتا تھا۔میں نے انکی ناجائز اجارہ داری کو ختم کیا ہے۔اپنے ڈیروں پر حاضری دینے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا۔منچن آباد سمیت مختلف عمارتوں پر قبضے ختم کرائے ہیں ۔حکومتی اراکین اسمبلی نے بندے رکھے ہوئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button