تازہ ترینکاروبار

پیٹرولیم مصنوعات پر..لیوی ٹیکس…ڈیزل کی اصل قیمت 63 روپے 16 پیسے..پٹرول کی اصل قیمت 57 روپے 71 پیسے

 اسلام آباد( آوازچترال) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر اربوں روپے اضافی لیوی اور ٹیکسوں وصولیوں کا انکشاف،عوام اضافی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی، ٹیکسز اور لیوی کی سرکاری دستاویزات میں انکشاف، ایک لیٹر پٹرول پر 48 روپے 29 پیسے کے ٹیکس عائد، پٹرول کی اصل قیمت 57 روپے 71 پیسے جبکہ عوام کیلئے 106 روپے فی لیٹر وصول، ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 47 روپے 08 پیسے کے ٹیکسز عائد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 63 روپے 16 پیسے جبکہ عوام کیلئے 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر وصول، حکومت عوام سے فی لیٹر پٹرول پر 48 روپے 29 پیسے لیوی ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں وصول کرنے لگی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک لیٹر پر 47.08 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کر رہی ہے، پٹرول پر 22 روپے 85 پیسے فی لیٹر لیوی کی وصولی ہو رہی ہے، پٹرول پر سیلز ٹیکس الگ سے 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر عائد، پٹرول پر 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن بھی عائد، پٹرول پر 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر ڈسٹری بیوٹرز مارجن بھی عوام سے وصول ہو رہا، پٹرول پر 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 38 پیسے فی لیٹر لیوی عائد، ہائی سپیڈ ڈیزل پر الگ سے 16 روپے 2 پیسے فی لیٹر سیلز ٹیکس بھی عائد، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن بھی لاگو، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر ڈسٹری بیوٹرز مارجن بھی عوام سے وصول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button