تازہ ترین

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے اور امتحانات سے متعلق تجاویز پیش

کراچی  ( آوازچترال) ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے اور بورڈ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کی تجویز پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ، اجلاس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں  4 جنوری2021 کو منعقد کیا جائے گا۔ ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے ، تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز بین الصوبائی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں25 جنوری سے پرائمری اسکول کھولنے، 4 فروری سے مڈل یا اس کے مساوی تعلیمی ادارے کھولنے اور 15 فروری سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کھول دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بورڈ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کی تجویز دی گئی جبکہ موسم گرما کی تعطیلات مختصر کر دی جائیں اور نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کیا جائے۔ آئندہ ہونیوالے اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔ گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود نے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے ملاقات میں اسکولز کھلنے سے متعلق فیصلے کیلئے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا تھا اور کہا تھا کہ  4جنوری کوبین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ ہوں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، ہم نےبچوں،اساتذہ ،اسٹاف سب کی صحت کودیکھناہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button