تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کا اساتذہ کی بھرتی کے لئے انوکھا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ

پشاور( آوازچترال)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں اساتذہ کو بھرتی کرنے کیلئے اشتہارات کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سما نیوز کے مطابق سرکاری اداروں میں بھرتیوں کیلئے مروجہ طریقہ کار یہ ہے کہ اخباروں میں اشتہار دیا جاتا ہے مگر خیبرپختونخوا حکومت نے امیدواروں کی آگاہی کیلئے انوکھا انداز اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جس علاقے میں اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی وہاں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کیے جائیں گے تاکہ جو لوگ اخبار نہیں پڑھتے وہ بھی آگاہ ہوسکیں۔   اعلامیہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کی تقرری مستقل نہیں بلکہ عارضی بنیادوں پرکی جائے گی اور انہیں تقرر نامے بھی نہیں دیے جائیں گے۔ عارضی اساتذہ کو تنخواہیں اساتذہ والدین کونسل سے ملیں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button