تازہ ترین

ایس آر ایس پی سربراہ شہزادہ مسعودالملک نے دروش میں لنک روڈ کی تعمیر اتی کام کا افتتاح کیا

دروش(آوازچترال نیوز) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے دروش میں لنک روڈ کی پختگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آر ایس پی کے سربراہ نے دروش میں پی پی اے ایف کے مالی معاؤنت سے چلنے والے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے کوٹگاڑ روڈ کی پختگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین بھی موجودتھے۔پراجیکٹ کے بارے میں سی ای او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کئی ایک دیہات کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا کیونکہ ایک دروش کے مضافات میں علاقوں بشمول لنگہ، توحید آباد، چارویلاندہ، پوٹھنیاندہ، نغور ڈھپ و دیگر علاقوں کے لوگ بازار، سرکاری دفترات، سکول اور ہسپتال کے لئے اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں اور اس سڑک کی پختگی سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ مسعودالملک نے قلیل مدت میں تعمیراتی کام مکمل کرنے پر متعلقہ تنظیم کو سراہا۔ مقامی عمائدین نے چترال کی ترقی بالخصوص میں دروش کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button