55

ریسکیو 1122لوئر چترال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

چترال(نمائندہ آوازچترال  )ریسکیو 1122لوئر چترال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی پیش کردی گئی جس کے مطابق ریسکیو 1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال2020 میں ڈسٹرکٹ لوئر چترال کیاندر مجموعی طورپر 1050 مختلف قسم کے ناگہانی حادثات میں رسپانس دیتے ہوئے 1424 افراد کو ریسکیو کرکے عوام کو بروقت خدمات فراہم کیں، ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں کورونا وبا کے دوران کووڈ-19 کے 190 مشتبہ مریضوں کی منتقلی کی، 599 میڈیکل ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا، 64 ٹریفک حادثات میں رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتالوں میں منتقل کیا،
ڈسٹرکٹ لوئر چترال میں 43 آگ لگنے اور 26 دریا میں ڈوبنے کیواقعات پیش آئی جہاں پر ریسکیو 1122کے عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Facebook Comments