173

حکومت کا نئے سال پر عوام کیلئے تحفہ: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار

 اسلام آباد( آوازچترال)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار، ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ،پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز،ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کیا جا سکتا ہے. ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی سفارش پر وزیر اعظم حتمی منظوری دینگے،یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائیگا،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل جمعرات کو کیا جائیگا.

Facebook Comments