تازہ ترینٹیکنالوجی

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے پچھلے دورحکومت میں بجلی پیداوار کا منصوبہ فلاپ

 پشاور ( آوازچترال )خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے پچھلے دورحکومت میں بجلی پیداوار کا منصوبہ فلاپ، رینیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ سیکٹرانوسمنٹ پروگرام کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ جاری، 2007 سے 2017 تک منصوبے کی رپورٹ خیبرپختونخواپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش. رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی، بےضابطگیوں کے باعث پروگرام فلاپ ہوا،اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے مقرربجلی کی پیداوار نہ ہوسکی، 7 ارب روپےسے زائد کا نقصان ہوا، تاخیر کی صورت میں کنٹریکٹر سے 1ارب 15 کروڑ کی ریکوری بھی نہیں ہوئی۔ سوات ،کوہستان اور مردان میں بجلی پیداوار کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور پروگرام منیجرز کے بلاضرورت تبادلے نے انتظامی معاملات کو متاثرکیا، مشینری خرابی کے باعث 50 کروڑ 80 لاکھ کا خزانے کا نقصان ہوا، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تمام پیراز کا تفصیلی جائزہ لے گی، بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر ریکوری بھی کریں گے، ہم خود احتسابی پریقین رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button