205

اچھولگا میں ٹویوٹا جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سےدو افراد جان بحق اور تین زخمی ہو گئے

چترال ( محکم الدین ) بمبوریت وادی کے جنگلاتی علاقہ اچھولگا میں ٹویوٹا جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سےدو افراد جان بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ مذکورہ افراد ٹویوٹا جیپ میں اچھولگا وادی کے جنگل سے لکڑیاں لا رہے تھے ۔ کہ راستےمیں خراب سڑک کراس کرتے ہوئے جیپ بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے جا گری ۔ جس کے نتیجے میں شیرحکیم کالاش ساکن انیژ بمبوریت موقع پر جان بحق ہوا ۔ جبکہ شمس الدین ولد خوشی ساکن اشکون لشٹ ایون بعد آزان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسا ۔ دیگر زخمیوں میں اقرار الدین ولد عیسی خان ساکن شیشی دروش اور دو بھائی سید احمد و حضرت پسران عبدالاعظم ساکن پہلواناندہ بمبوریت شامل ہیں ۔ جنہیں آر ایچ سی ایون میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کےبعدریسکیو 1122کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں انہیں داخل کر دیا گیا ہے ۔ کالاش وادیوں میں دو دنوں کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہے ۔ جس میں مجموعی طور پر تین قیمتی جانیں ضائع اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Facebook Comments