50

وزیراعظم کہتے ہیں کہ میری تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے اب نقل کے انتظار میں ہے۔سراج الحق

لکی مروت (  آوازچترال) لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میری تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے اب نقل کے انتظار میں ہےعمران خان اور اس کی ٹیم کو دوبارہ پرائمری سکول میں داخل کیا جائےہم ملک، فرد اور معاشرے کی ترقی پر یقین رکھتے ہیںملک سے سود کا نظام مکمل طور پر ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی قسم کا نظام تعلیم رائج کریں گےمفت علاج کی سہولت فراہم کریں گےصدر  کی طرف سے قاتل کی معافی کا قانون غیر اسلامی ہےماضی کی حکومتوں پر پچھتا کر اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کی حکومت نے پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے فوج کا وقار بلند ہو تو آئین کے دائرے کے اندر کام کرےاگر ہر ادارہ آئین کے مطابق کام کرے تو ملک طاقتور بنے گاجنوبی اضلاع کے تمام مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیںگے اگر مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

Facebook Comments