تازہ ترین

جیپ گاڑی کو روغ ژال کے مقام پرحادثہ ۔۔ ایک موقع پر ہلاک دو ذخمی

چترال ( آوازچترال  ) کالاش ویلی رمبور کے مقام پلاروغ میں پک اپ ڈاٹسن نمبر   جس پر ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے ۔ خراب سڑک پر برف پر چڑھائی چڑھتے ہوئے پھسلن کے باعث واپس آکر کھائی میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں سید اکبر جان بحق ان کے بھائی شیر وزیر ڈرائیور اور کنڈ یکٹر مصباح الدین زخمی ہو گئے ۔ ڈاٹسن پک اپ قریبی جنگل سے لکڑیاں لانے کیلئے جارہا تھا ۔ کہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو آر ایچ سی ایون میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ کالاش وادیوں میں خستہ حال سڑکوں پر لوگ پر خطر سفر کرنےپر مجبور ہیں ۔ جہاں آئے دن مختلف حادثات ہوتے ہیں ۔ لیکن حکومت کی طرف سے مرمت و بہتری کے وعدے کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button