تازہ ترین

گاڑی میں سواری بن کر لوگوں کو لوٹنے والا چور پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور( آوازچترال )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹیکسی گاڑی میں سواریوں کی روپ میں شہری کو بھاری رقوم سے محروم کرنے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزم سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عباد خان ولد عمرخان سکنہ نوشہرہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ سبزی منڈی سے ٹیکسی برنگ سفیدجس میں پہلے سے چار افراد موجود تھے میں سوار ہو کر گھر جا رہا تھا تھوڑی فاصلہ پر ڈرائیور نے بہانہ کرکے مجھے ٹیکسی سے اتار دیا پڑتال کرنے پر میرے جیب سے نقد رقم چوری کرلیے تھے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ چمکنی سردار حسین اور دیگر پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پرتفتیش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم احمد ولد عبدالواحد سکنہ جھگڑا کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزم سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button